منگل سے راہول گاندھی کا تین روزہ دورہ کیرالاکی شروعات

,

   

نئی دہلی۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کیرالا میں اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے تین روز ہ دورہ کی منگل سے شروعا ت کریں گے جس کا مقصدسیلاب متاثرین کے لئے راحت کا سامان کی ضرورت کی جائزہ لینا ہے۔

ایک سینئر کانگریس ذرائع نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ اپنے پارلیمانی حلقہ کے دورے کے دوران راہول گاندھی علاقے میں طوفانی بارش‘

سیلا ب اور زمین کھسکنے کی وجہہ سے ہونے والی تباہی کا مختلف اقدامات کے زاویوں سے جائزہ لیں گے۔

اس ماہ کی ابتدائی میں راہول گاندھی 11سے 14اگست تک وائناڈ کے دورے پر تھے۔

انہو ں نے وزیراعظم نریندر مودی سے کیرالا سیلاب کا مسئلہ اٹھایا اور ان سے مدد کی گوہار لگائی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے موقع پر راہول گاندھی اپنے حلقے میں دو دفاتر کا افتتاح کریں گے اور مختلف سیاسی پروگراموں میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی کہاکہ راہول مقامی لوگوں کے ساتھ پارٹی کی مقامی یونٹ ورکرس سے بھی بات کریں گے۔