منگل کے روز یدیوراپا منسٹری میں توسیع متوقع

,

   

بنگلورو۔ بی ایس یدیوراپا کی زیرقیادت بی جے پی کی کرناٹک حکومت میں منگل کے روز توسیع کے امکان کے متعلق اتوار کے روز ایک عہدیدار نے جانکاری دی ہے۔

ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ 26جولائی کے روز بطور چیف منسٹر چوتھی مرتبہ حلف لینے والے یدیوراپا کی وزرات میں پہلی مرتبہ توسیع میں

نصف درجن کے قریب وزراء کو شامل کیاجائے گا۔لوک سبھا الیکشن کے نتائج برآمد ہونے کے بعد سے کرناٹک کی جنتا دل سکیولر اور کانگریس کی اتحادی حکومت پر خطرے کے بادل منڈلارہے تھے۔

بڑے طویل ڈرامے‘ وزراء کے استعفیٰ‘ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد بالآخر

پچھلے ماہ مذکورہ اتحادی حکومت جس کی قیادت ایچ ڈی کمارا سوامی کررہے تھے کا تختہ الٹنے کے بعد بی جے پی حکومت دوبارہ اقتدار پر فائز ہوگئی تھی۔