منہاج القرآن کی محرک او ربانی مولانا طاہر القادری کی فبروری میں ہندوستان آمد۔ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

منہاج القرآن کے محرک او ربانی مولانا طاہر القادری نے اپنے لائیو ویڈیو میں اس بات کا اعلان کیاہے کہ وہ نئے سال میں وہ ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق8فبروری تا 20فبروری کو ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں اجتماعات کریں گے ۔

مولانا طاہر القادری اپنے دورے کے موقع پر دہلی‘ کانپور‘ مغربی بنگال ‘ اور گجرات میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے اس بات کی بھی جانکاری دی ہے کہ ان کے مجوزہ دورے کے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے منہاج القرآن ہند یونٹ سے ربط بھی قائم کیاجاسکتا ہے۔

مولانا طاہر القادری کا یہ ویڈیو ضرور سنیں جس میں وہ اپنے مجوزہ دورے کی تفصیلات سے ہمیں واقف کروارہے ہیں۔