منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

   

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ دہلی شراب پالیسی اسکام میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں ای ڈی نے دستاویزات کی جانچ سے متعلق اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔آپ ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں سماعت میں شریک ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ابھی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل نہیں ہوئی، مزید کتنا وقت لگے گا؟ وکلا نے عدالت کو بتایا کہ دستاویزات کی تصدیق میں مزید ایک ماہ کا وقت لگے گا۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، تفتیشی ادارہ بھی دستاویزات کی جانچ پڑتال میں تعاون کرے۔