کروڑ ہا روپئے کے کوئلہ گھوٹالہ کے سلسلے میں ای ڈی حکام ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ انہیں 12:30بجے پیش ہونے کااستفسار کیا گیاتھا۔
کلکتہ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے تازہ سمن کا احترام کرتے ہوئے کوئلہ تسکری اسکام معاملے میں ترنمول کانگریس نیشنل جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی کی سالی منیکا گمبھیر پیر کے روز تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو اس کے سالٹ لیک دفتر پر حاضر ہوئیں۔
مذکورہ تازہ نوٹس میں گمبھیر کو کیاگیاتھا کہ وہ ای ڈی دفتر پر 12:30تک رجوع ہوجائیں۔ اپنی لینڈ روور ڈیفنڈر میں وہ 12:40تک ای ڈی دفتر پہنچیں اور سیدھے ای ڈی دفتر مرکزی مصلح دستوں کے جوانوں کے گھیرے میں اندر داخل ہوگئیں۔
کروڑ ہا روپئے کے کوئلہ گھوٹالہ کے سلسلے میں ای ڈی حکام ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
انہیں 12:30بجے پیش ہونے کااستفسار کیا گیاتھا۔سمن میں بتائے گئے وقت کی تعمیل کرتے ہوئے گمبھیر ایجنسی کے دفتر12:30تک پہنچے صرف اس بات کااحساس دلانے کے لئے یہ عہدیداروں کی تحریری غلطی ہے۔ نوٹس میں حاضر ہونے کا وقت 12ستمبر2022کے روز12:30کا ذکر کیاگیاہے۔
بعدازاں پیر کی صبح انہیں ایک تازہ نوٹس جاری کرتے ہوئے استفسار کیاگیا کہ وہ آج 12:30تک سنٹر ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوں۔ ان سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔