میٹنگ کے دوران دو ماہ سے زائد بدامنی کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود منی پور کے لئے مودی کے دورے میں ناکامی سے متعلق تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔
امپال۔ منی پور کے چور چند پور ضلع کے ایکسیس بینک براچ کے بعد لوٹیروں نے منی پور اسٹیٹ کواپراٹیو بینک لمٹیڈ(ایم ایس سی بی ایل)کانگپوک پی ضلع برانچ کو نشانہ بنایا‘ عہدیداروں کی جانکاری کے مطابق کوئی نقدی نہیں ملنے کی صورت میں بعض آلات اٹھاکروہ فرار ہوگئے ہیں۔
مذکورہ ایم ایس سی بی ایل کے عہدیداروں جس نے کانگ پوکپی پولیس اسٹیشن میں چہارشنبہ کے روز ایک شکایت درج کرائی ہے کا کہنا ہے کہ منگل کے روز جب بینک کا عملہ مذکورہ برانچ میں جب داخل ہوا تو دیکھا کہ چھ کمپیوٹرس‘ ایک پرنٹر اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی ہارڈ ڈرائیو چوری کرلی گئی ہے۔
بینک کا والڈ توڑ کر چور اندر داخل ہوئے مگر کوئی نقدی نہیں تھے اور بینک کے اے ٹی ایم میں بھی پیسے نہیں تھے۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
درایں اثناء بتایاجارہا ہے کہ چوچند پور ضلع کے ایکسیس بینک برانچ سے 1.25کروڑ نقد‘سونے کے زیورات جس کی مالیت ایک کروڑ روپئے کی بتائی جارہا ہے ایک اور ایک کمپویٹر چوری کرلیاگیاہے۔
ریاست میں نسلی تشدد کی شروعات کے بعد4مئی سے مذکورہ ایکسیس بینک کا برانچ بند تھااور پیر کے روز اس کو جب دوبارہ کھولاگیاتو اس کی جانکاری چوروں کوملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”پتہ چلاہے کہ باتھ روم کا ونٹلیٹر توڑنے کے بعد کچھ چور باتھ روم کے ذریعہ بینک کے اسٹرونگ روم میں داخل ہوئے اور اسٹرانگ روم کی دیوار میں ایک سوراخ کیا اور نقدی اورسونے کی چوری کی ہے“۔
درایں اثناء امن کے ایک تنظیم نے مغربی امپال کے کانگلا تونگبی چہارشنبہ کے روز ایک میٹنگ رکھی اور ریاست میں امن کی بحالی کے اقدامات اٹھانے اور اس اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کو دس دنوں کے اندر دورے کرنے کی ڈیڈ لائن د ی گئی۔
دن بھر چلنے والی اس میٹنگ کو فورم برائے ریسٹرویشن برائے امن نے کل منی پور گورکھا اسٹوڈنٹس اسوسیشن اور لیانگ مائی ناگا کے اشتراک سے منعقد کیاتھا جس میں مختلف نسلی گروپ کے نمائندوں اور افراد نے شرکت کی ہے۔
میٹنگ کے دوران دو ماہ سے زائد بدامنی کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود منی پور کے لئے مودی کے دورے میں ناکامی سے متعلق تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔