منی رتنم کی میگا بجٹ فلم میں ایشوریہ رائے بچن

   

ڈائرکٹر منی رتنم بڑے بجٹ کی ایک ملٹی اسٹار فلم بنا رہے ہیں، طویل وقت سے یہ فلم خبروں میں ہے لیکن آفیشل طور پر کسی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ایک بیان سے ایسا لگتا ہے کہ اس فلم میں ایشوریہ بھی ہوں گی۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں ایشوریہ نے حصہ لیا اور کہا طویل عرصہ بعد میں اپنے گرو منی رتنم کی فلم میں کام کرنے جارہی ہوں جس کی مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ان کے اس بیان سے شائقین کو منی رتنم کی جانب سے بنائی جارہی فلم پر یقین ہوچکا ہے۔ خبر ہے کہ اس میں ایشوریہ رائے کا کردار نگیٹیو شیڈ کا ہوگا۔ اس سے قبل منی رتنم کے ساتھ ایشوریہ رائے نے ’’ایروور‘‘ گرو، راون، جیسی سوپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ اب اس جوڑی کی فلم سے متعلق عوام میں کافی بے چینی دکھائی دے رہی ہے۔