نئی دہلی۔سابق سیول ایویشن منسٹر اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر پرافل پٹیل کے اردگرد انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی اقبال مرچی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے معاملے میں شکنجہ کسانا شروع ہوگیا ہے‘ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) 18اکٹوبر کے روز پوچھ تاچھ کے لئے سمن جاری کیاہے‘
جس کی جانکاری منگل روز عہدیداروں نے دی ہے۔ ائی اے این ایس سے ای ڈی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ”ہم نے پٹیل کو ممبئی کے دفتر کے باہر 18اکٹوبرکو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاہے“۔
مذکورہ ای ڈی افیسر نے کہاکہ پٹیل سے پوچھ تاچھ پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت ہوگی۔ انڈرورلڈ اور سیاست کے درمیان تعلقات منظرعام پر انے کے تین روز بعد ای ڈی کی کاروائی سامنے ائی ہے۔
ای ڈی کے دستاویزات میں اس بات کا انکشاف ہواہے کہ ملنیم ڈیولپرس ایک کمپنی جس کو پٹیل او ران کی بیوی چلاتی ہیں‘ نے ایک پندرہ منزلہ عمارت اس پلاٹ پر تعمیر کی جو مبینہ طور پر مرچی کا ہے‘
جو ہندوستان میں انتہائی مطلوب اورمفرورداؤد ابراہیم کا قریبی مانا جاتا ہے‘ جو دوبئی سے بین الاقوامی جرم کی دنیا چلاتی ہے اور ممبئی میں اس کے گہرے تار جوڑے ہوئے ہیں۔
ہندوستان او ریوکی میں مرچی کی جائیدادیں میں کے جے ہاوز کی تعمیر مشترکہ طور پر مرچی اور ملنیم ڈیولپرس پرائیوٹ لمیٹیڈ نے 2006-07کے درمیان کی تھی۔
سال2007میں ملنیم ڈیولپرس نے مرچی کے گھر والوں کو عمارت کی تیسری او رچوتھی منزل دی تھی۔ پٹیل او ران کی بیوی کے ملنیم ڈیولپرس میں قابل قدر حصہ داری ہے۔
ای ڈی کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ مرچی نے جرم کی دنیا سے کمائی ہوئی دولت کے ذریعہ ہندوستان اور بیرون ممالک بہت ساری جائیدادیں بنائی ہیں۔
مذوکرہ ایجنسی نے ممبئی میں ایسی کئی جائیدادوں کی شناخت کی جس کے مالک مرچی او راس کے فیملی ممبرس ہیں۔
مذکورہ مبینہ معاملے داری کا استعمال بھارتیہ جنتا پارٹی اگلے ہفتہ مہارشٹرا میں منعقد ہونے والے الیکشن میں کانگریس اور این سی پی اتحاد کے خلاف میں استعمال کررہی ہے۔
قبل ازیں معاشی معاملات کی جانچ کرنے والی مذکورہ ایجنسی نے ائیرانڈیا میں سیٹ شیئرینگ معاملے میں مبینہ رول کے سلسلے میں پٹیل سے پوچھ تاچھ کی تھی