منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ دفتر پر مارے چھاپے

,

   

ای دی نے راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے متعدد دنوں تک پوچھ تاچھ کی ہے۔
نئی دہلی۔اہلکاروں نے کہاکہ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منگل کے روز کانگریس پارٹی کے اپنے نیشنل ہیرالڈ نیوز پیپر کے مرکزی دفتر کے بشمول ایک درجن سے زائد ٹھکانو ں پرمنی لانڈرنگ میں جاری تحقیقات کے حصہ کے طور پر چھاپے مارے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ(پی ایم ایل اے) کے تحت انجام دئے گئے ہیں تاکہ ”فنڈس کی جانچ کے ضمن میں مزید شواہد اکٹھا کئے جاسکیں“۔وفاقی ایجنسی کے عہدیداروں نے ائی ٹی او سنٹرل دیلی‘ بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقعہ ”ہیرالڈ ہاوز“ دفتر کی بھی تلاشی لی ہے۔

مذکورہ پتہ اسوسیٹ جنرل لمٹیڈ کے نام پر رجسٹرارڈ ہے جو نیوز پیپر کی اشاعت کرتا ہے۔

حال ہی میں مذکورہ ای ڈی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے رکن پارلیمنٹ بیٹے راہول گاندھی کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین سے اس کیس کے ضمن میں پوچھ تاچھ کی ہے۔