منی پور۔ دوہفتوں کے امن کے بعد تازہ تشدد میں 3مسخ شدہ نعشیں ہوئی دستیاب

,

   

امپال۔ عہدیداروں نے کہاکہ نسلی تشدد کی زد میں چل رہے منی پور میں تازہ تشددکے واقعات کے میں تین نوجوانوں کی مسخ شدہ نعشیں جمعہ کے روز ضلع اوکھرل میں کوکی تھوائی گاؤں میں شدید فائرینگ کے بعد دستیاب ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں اس گاؤں سے فائرینگ کی شدید آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

اہلکاروں نے کہاکہ 24سالوں سے 35سالوں کی عمر کے درمیان میں تین نوجوانوں کی نعشیں اس وقت دستیاب ہوئی ہیں جب پولیس اطراف واکناف کے گاؤں اور جنگلاتی علاقوں میں تلاشی مہم چلائی تھی۔

حکام نے بتایاکہ تینوں افراد کے جسموں پر زخموں کے نشانات تیز دھار ہتھیارچاقو سے بنائے گئے تھے او ران کے اعضاء بھی کاٹے گئے تھے۔

شمال مشرقی ریاست میں نسلی جھڑپیں 3مئی کو رات اس وقت شروع ہوئیں جب پہاڑی اضلاع میں میتی کمیونٹی کی طر ف سے درجہ فہرست قبائل(ایس ٹی)کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ”قبائیلی یکجہتی مارچ“ کا انعقاد کیاگیاتھا۔

منی پور کی آبادی میں میتیوں کی آبادی کا تناسب 53فیصد ہے جو امپال وادی میں رہتے ہیں۔ قبائل ناگاس او رکوکیز 40فیصد آبادی پر مشتمل ہیں جو پہاڑی اضلاعوں میں مقیم ہیں۔