نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکاراجن کھڑگی نے منگل کے روزکہاکہ جب اپوزیشن پارٹیاں منی پور کے متعلق بات کررہی ہیں مذکورہ وزیراعظم ایسٹ انڈیاکمپنی کے متعلق بات کررہے ہیں۔ راجیہ سبھا میں بات کرتے ہوئے کھڑگی نے کہاکہ ”متعدد اراکین پارلیمنٹ نے دفعہ 267کے تحت منی پور پر پچھلے چار دنوں سے بحث کی نوٹس دے رہے ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے‘ اس سے قبل بھی نوٹسیں دی گئی ہیں۔ آج منی پور جل رہا ہے اورعصمت ریزی ہورہی ہیں۔ او رہم منی پور کے متعلق بات کررہے ہیں اور وزیراعظم ایسٹ انڈیاکمپنی کے متعلق بات کررہے ہیں“۔
انہوں نے وزاعظم نریند ر مودی کی جانب سے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (ائی این ڈی ائی اے) کو ایسٹ انڈیاکمپنی قراردینے پر طنز کس رہے تھے۔
دوسری جانب مرکزی وزیرپیوش گوئل نے کہاکہ حکومت پہلے ہی راجستھان او رچھتیس گڑھ میں عورتوں اور بچوں کے خلاف مظالم پر بحث کے لئے تیار ہے۔گوئل نے مزیدکہاکہ”ملک بھر میں اگر کوئی جرم خواتین کے خلاف ہوتا ہے‘ مذکورہ حکومت بحث کے لئے تیار ہے۔ ہمیں اس موضوعات پر بحث کرنا چاہئے“۔
کھڑگی نے کہاکہ جب وہ ایوان میں بات کررہے ہیں تو ایوان کے لیڈر گوئل انہیں روک رہے ہیں۔کھڑگی نے کہاکہ ”میں ایک پوائنٹ یہ ہے کہ 50لوگ 267کے تحت ایک بحث چاہتے ہیں اور وہ (بی جے پی) 176کے تحت تیار ہے“۔
کھڑگی نے طنز کیاکہ ”او روہ 176کے تحت دو یاڈھائی گھنٹے کے لئے بحث چاہتے ہیں‘ پھر وہ اس(منی پور) پر بحث کے لئے تیار کیوں نہیں ہورہے ہیں کیوں وزیراعظم نہیں آرہے ہیں اور کیوں وہ ایوان کے اندر ایک بیان نہیں دے رہے ہیں؟وہ باہر ایسٹ انڈیا کمپنی کے متعلق بات کررہے ہیں اورکیوں منی پور کے متعلق بات نہیں کررہے ہیں؟“۔
اپوزیشن لیڈر پیوش گوئل نے کھڑگی کوروکتے ہوئے کہاکہ یہاں پرچھتیس گڑھ‘ راجستھان‘ اور مغربی بنگال او رمنی پور میں خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم پربحث ہونی چاہئے۔
انہو ں نے کہاکہ ”اورہم ان تمام ریاستوں کی جوابدہی چاہتے ہیں“۔ آرجے ڈی راجیہ سبھا ایم پی منوج جہا نے گوئل پرنشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ”ایوان کے لیڈر چھتس گڑھ اورراجستھان کو مساوی بنارہے ہیں اور وہاں پرکوئی نسل کشی کا اثر نہیں مگر منی پور میں نسل کشی کا اثرہے؟؟۔
اس سے قبل دن میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ انڈیانام کوئی عجیب اتفاق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ ایسٹ انڈیاکمپنی اور انڈین نیشنل کانگریس کی تشکیل برطانیہ نے کی ہے“اورمزیدکہاکہ ”وزیراعظم نے کہاکہ انڈین مجاہدین جس کو قائم دہشت گردوں نے کیا ہے اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسے تنظیموں میں بھی انڈیاہے“۔
بی جے پی لیڈر نے مودی کے ”انڈیا“اپوزیشن کے ظاہری حوالہ دینے کی بات پر کہا کہ میٹنگ میں وزیراعظم نے کہاکہ میں نے آج ایسی ”بے سمت“ اپوزیشن نہیں دیکھی ہے۔ اس کے بعد 2بجے تک راجیہ سبھا کی کاروائی ملتوی کردی گئی تھی۔
اپوزیشن جماعتیں منی پور پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث اور ایوان میں وزیراعظم نریندر مودی کے ایک بیان کی بھی مانگ کررہے ہیں۔