امپھال۔ 25 مئی (یو این آئی) منی پور میں اتوار کو راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والی سینکڑوں خواتین کے خلاف پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے دوران تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ احتجاج کے پیش نظر بی ٹی فلائی اوور سمیت تمام سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔ آسام رائفلز، ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور منی پور پولیس کے جوانوں کو امپھال مشرقی اور امپھال مغربی اضلاع کی تمام سڑکوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔کوآرڈینیشن کمیٹی آن منی پور انٹیگریٹی (سی او سی او ایم آئی) نے لوگوں سے راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی ہے ۔