سنگھ نے پچھلے ہفتہ ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں بالخصوص طلباء اور نوجوانوں سے اس مسلئے پر صبر وتحمل کا مظاہر کرنے کی اپیل کی تھی۔
امپال۔ غیر سماجی عناصر کی جانب سے ویڈیوز‘ فوٹوز اور نقصان پہنچانے والے پیغامات کوپھیلانے سے روکنے کے لئے مذکورہ منی پور حکومت نے منگل کے روزمزیدپانچ دنوں کے لئے 5نومبرتک انٹرنٹ پر امتناع میں توسیع کردی ہے۔
چیف منسٹر این بیرن سنگھ کی جا نب سے حال ہی میں اگلے پانچ دنوں میں امتناع سے دستبرداری پر غور کرنے کا اشارہ دئے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر محکمہ خارجہ نے دو مرتبہ انٹرنٹ امتنا ع پر توسیع کا اعلان کیاہے۔
سنگھ نے پچھلے ہفتہ ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں بالخصوص طلباء اور نوجوانوں سے اس مسلئے پر صبر وتحمل کا مظاہر کرنے کی اپیل کی تھی۔
پچھلے مہینے طلباء کے احتجاج کے بعد منی پور حکومت نے 26ستمبر کو 143دنوں کے بعد پابندی ہٹائے جانے کے دو دن بعد‘ پھر سے موبائیل انٹرنٹ ڈیٹا خدمات‘ انٹرنٹ/ڈیٹاخدمات کومعطل کردیاتھااور ہر پانچ دن بعد پابندی میں توسیع کردی گئی ہے۔
پولیس ڈائرکٹر جنرل نے 30اکتوبر کو”اطلا ع دی تھی کہ ابھی مرکزی سکیورٹی فورسزکی تعیناتی کے خلاف عوامی احتجاج‘ عوامی کنونشن‘مختلف مقامی کلبوں اور بلاک کی سطحوں پر میٹنگ‘ منتخب اراکین کی رہائش گاہوں پر دھاوابولنے کی کوشش کی اطلاعات ہیں۔