منی پور میں زلزلے کے جھٹکے

   

امپھال، 17 جولائی (یو این آئی) منی پور-میانمار سرحدی علاقے مویرانگ سے 66 کلومیٹر مشرق۔جنوب مشرق میں ہفتہ کی رات 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔این سی ایس کے مطابق ‘‘زلزلہ ہفتہکی رات تقریباً 11:42 بجے علاقے میں آیا اور اس کا مرکز زمین سے 94 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔’’زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔