امپھال، 12 اپریل (یو این آئی) منی پور کے پانچ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا خدمات پر پابندی بدستور جاری ہے جبکہ اتوار کو صبح پانچ بجے سے دوپہر تین بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی۔واضح رہے کہ منی پور حکومت نے 7 اپریل کو امپھال مغرب، امپھال مشرق، تھوبل، کاکچنگ اور بشنوپور سمیت پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی تھیں۔ حکومت نے یہ قدم کوکی شدت پسندوں کے مبینہ حملے میں دو بچوں کی ہلاکت کے بعد اٹھایا تھا۔حکومت نے 8 اپریل کو جاری ایک سابقہ حکم کے مطابق کنٹرولڈ انداز میں کچھ شرائط کے ساتھ براڈبینڈ خدمات بحال کر دی تھیں، تاہم موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی بدستور برقرار ہے ۔(S/W)