منی پور میں گورنر، وزیر اعلیٰ، وزراء کو موبائل انٹرنیٹ کی اجازت

   

امپھال: منی پور حکومت نے گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزراء کو موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ہوم کمشنر ٹی رنجیت نے پیر کو فہرست جاری کی جس میں گورنر، چیف منسٹر، چیف منسٹر کے قانونی مشیر، اسپیکر، چیف جسٹس، ججز، کابینہ کے وزراء، ایڈوکیٹ جنرل، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، ایڈمنسٹریٹو سکریٹری، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، سینئر کمانڈنٹ سطح کے افسران اور فوج / آسام رائفلز شامل ہیں۔گورنرہاؤس، چیف منسٹر سکریٹریٹ، اسمبلی سکریٹریٹ کے ذریعہ تجویز کردہ لوگوں کو بھی انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ منی پور میں دو نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد 3 مئی سے انٹرنیٹ معطل ہے ۔پہلے براڈ بینڈ کنکشن کی اجازت ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی جاتی تھی۔