منی پور کا اثر۔ شیلانگ میں کوکیس اورمیتائیس کے درمیان جھڑپیں‘16گرفتار

,

Ferty9 Clinic

شہر میں امن کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا دونوں کمیونٹیوں کو پولیس کے سینئر عہدیداروں نے انتباہ دیاہے۔

شیلانگ۔منی پور میں تیزی سے پھیلنے والے مذہبی تشدد کے دوران میگھالیہ کے درالحکومت کو کی او رمیتائی کمیونٹیوں کے درمیان میں جھڑپوں کے واقعات پی ائے ہیں اور پولیس نے ان واقعات کے ضمن میں 16افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات میں میوز مورڈن اسکول کے قریب نان گریم پہاڑی پر جھڑپوں کے واقعات رونما ہوا اور پولیس فوری موقع پر پہنچی اور دونوں کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والے 16افراد کوحراست میں لے لیاہے۔

شہر میں امن کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا دونوں کمیونٹیوں کو پولیس کے سینئر عہدیداروں نے انتباہ دیاہے۔