منی پور کے کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی

   

امپھال، 11 جون (یو این ؤئی) منی پور کے پانچ اضلاع میں بدھ کو ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی کی گئی، جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلے ۔ افسرام نے بتایا کہ امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، کاکچنگ، تھوبل اور بشنو پور میں صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔ تاہم انٹرنیٹ سروسز پر پابندی تاحال برقرار ہے ۔ کرفیو میں نرمی کے بعد بازاروں میں زبردست ہجوم دیکھا گیا۔ لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے باہر نکلے ۔ اس دوران لوگوں نے انٹرنیٹ پر پابندی اور اے ٹی ایم میں نقدی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مالی لین دین میں رکاوٹ کی شکایت کی۔ مین بازار خوائی رام بند کیتھل کے سبزی فروش خاتون لِنتھوئی نے کہا کہ نقدی کی کمی، خاص طور پر 500 روپے سے کم قیمتوں کی وجہ سے لین دین میں دشواری ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں بھی 10، 20، 50 اور 100 روپے جیسے چھوٹے نوٹوں کی کمی ہوتی ہے ، اس لیے آن لائن لین دین کو ترجیح دی جاتی ہے ۔