منی پور کے گورنر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

   

امپھال۔ 31 مئی (یواین آئی) منی پور کے گورنر اجے کمار بھلا نے ہفتہ کو امپھال کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حکام کو ندی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور احتیاطی اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ بھلا نے امپھال ندی کے کنارے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ندی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔