من موہن سنگھ نے راجستھان سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی کیاداخل‘ بی جے پی نے کہاکہ وہ امیدوار کھڑا نہیں کرے گی

,

   

من موہن سنگھ منگل کے روز جئے پور پہنچے اور پرچہ نامزدگی کے چار سیٹس ضمنی الیکشن کے لئے مقرر کئے گئے ریٹرنگ افیسر کی موجودگی میں داخل کئے‘ 26اگست کے روز الیکشن ہونے والے ہیں۔

جئے پور۔سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے راجیہ سبھا کے لئے راجستھان سے ضمنی انتخابات میں منگل کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ریاستی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن گلاب چند کٹاریہ نے بعدازاں اپنے بیان میں کہاکہ بی جے پی اپنے امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

سنگھ کی کامیابی آسان دیکھائی دے رہی ہے کیونکہ ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے پاس اکثریت ہے۔

من موہن سنگھ منگل کے روز جئے پور پہنچے اور پرچہ نامزدگی کے چار سیٹس ضمنی الیکشن کے لئے مقرر کئے گئے ریٹرنگ افیسر کی موجودگی میں داخل کئے‘ 26اگست کے روز الیکشن ہونے والے ہیں۔راجستھان بی جے پی یونٹ کے صدر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ مدن لال سیانی کی جون میں موت کے بعد ریاست میں راجیہ سبھا کی ایک سیٹ مخلوعہ تھی جہا ں پر ضمنی الیکشن ضروری ہوگیاتھا۔

فی الحال راجستھان سے نو راجیہ سبھا اراکین ہیں جس میں سے تمام بی جے پی کے ممبران ہیں۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سنگھ نے کانگریس پارٹی کے بشمول راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ‘ ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ او ردیگر لیڈران کا بھی شکریہ ادا کیاجنھوں نے ان کے نام کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”ایسے افسوس ناک حالت میں راجیہ سبھا کی یہ سیٹ خالی ہوئی ہے جس پر مجھے بے حد رنج ہے اور میں سیانی فیملی کو اظہار تعزیت پیش کرتاہوں۔

ان الفاظوں کے ساتھ میں راجستھان اور کانگریس پارٹی دونوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنھوں نے مجھے یہ موقع دیاتاکہ میں کونسل برائے ریاست میں راجستھان کی خدمت کرسکوں“