حیدرآباد۔/29 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ من کی بات ‘‘ پروگرام میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ذکر کیا جس نے اپنی ریٹائرمنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے بطور عطیہ پیش کردیا ہے۔ اپنے ریڈیو پروگرام ’ من کی بات ‘ کے 89 ویں ایپی سوڈ میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے مارکا پورم سے تعلق رکھنے والے رام بھوپال ریڈی کی ستائش کی جنہوں نے سکنیا سمرتی یوجنا کے تحت 100 اکاؤنٹس کھول کر ان میں 25 لاکھ روپئے سے زائد کی رقم ڈپازٹ کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام میں سماج کی خدمت کے جذبہ کو فروغ ملا ہے ۔ مجھے اس بات کی اطلاع ملی کہ رام بھوپال ریڈی جی جو مارکا پورم آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اپنے ریٹائرمنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے بطور عطیہ پیش کردیا ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کیلئے 100 مختلف اکاؤنٹس کھول کر 25 لاکھ سے زائد کی رقم کو ڈپازٹ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مخیر افراد کی جانب سے اس طرح کے عطیات کے نتیجہ میں ہندوستانی سماج کے اعلیٰ اقدار کا پتہ چلتا ہے اور اس سے دوسروں کو بھی عوام کی بھلائی کے کاموں کا حوصلہ ملتا ہے۔ وزیر اعظم نے اتر پردیش کے کنور سنگھ کا بھی ذکر کیا جو آرمی عہدیدار شام سنگھ کے بھائی ہیں جنہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کی آمدنی کو گاؤں کو پانی کی سربراہی کے پائپ لائن کی تعمیر کیلئے بطور عطیہ پیش کیا۔ ر