مواضعات کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں : چیف سکریٹری

   

ضامن روزگار کے تحت کاموں پر اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس

پداپلی۔/18جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ مواضعات کی ترقی کو مزید ترجیح دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے اقدامات کارکرد ہیں .روزگار ضامن اسکیم کے تحت مواضعات میں کئے جانے والے کاموں’ پلے پرگتی وغیرہ سے متعلقہ امور پر انھوں نے بروز چہارشنبہ تمام اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا. اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست کے مواضعات میں واضح تبدیلی لائی جائے. صفائی و ہریالی میں اضافہ کے تحت حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے. مواضعات کی ترقی کے تحت درکار فنڈز کو مختص کیا جارہاہے. مواضعات میں موجود عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کو آپسی ہم آہنگی سے کام کرتے ہوئے زیر دستیاب روزگار ضامن فنڈز کا صحیح انداز میں استعمال کے تحت لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی. مواضعات میں موجود عوام کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مواضعات میں رہائش کی سہولیات کے لئے ضروری کاموں کی عمل آوری کے تحت نریگا کا موثر انداز میں استعمال کرنے’ اس خصوص میں لائحہ عمل تیار کرنے اور کئے جانے والے کاموں کی شناخت کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی. انھوں نے کہا کہ مواضعات میں صاف صفائی کو مزید ترجیح دیتے ہوئے ہر دن صفائی کے کاموں کی عمل آوری کو لازمی قرار دیا گیا. ہر موضع میں لازماً قبرستانوں کے تعمیراتی کاموں کو اندرون 2 ماہ تکمیل کرنے’ نرسری کے اطراف لازماً باڑ کا انتظام کرنے کی انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی. مواضعات کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز’ ذاتی فنڈز اور نریگا فنڈز کا تخمینہ لگاتے ہوئے آنے والے 4 سالوں کی ترقی سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے اور منصوبہ کے مطابق کاموں کی عمل آوری کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی. گرام پنچایتوں کو لازمی طور پر چارجڈ اکاؤنٹ کا انتظام کرنے’ بجلی کے بلوں اور قرض جات وغیرہ بر وقت ادا کرنے کی ہدایت دی. روزگار ضامن اسکیم کا استعمال کرتے ہوئے تالابوں کی گہرائی کے تحت کھدوائی کے کاموں’ کنالوں میں کچرے کی صفائی’ ناکارہ جھاڑیوں کو نکالنے وغیرہ کاموں کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی. روزگار ضامن کے تحت محکمہ آبپاشی کے ساتھ ساتھ دیگر انجنیرنگ محکمہ جات کا استعمال کرنے کی ہدایت دی. اس خصوص میں ایک اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی. مواضعات میں ہر اہل فرد کو جاب کارڈ فراہم کر جون 25 سے ہریتا ہارم کے آغاز کے ضمن میں تمام انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک’ ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا’ ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار’ ضلع پنچایت آفیسر سدرشن’ متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔