موبائل فون کے سرقہ میں ملوث تین نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /23 جنوری (سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ موبائیل برآمد کرلیا ۔ انسپکٹر رین بازار مسٹر پی انجینیلو کے بموجب 33 سالہ سید محبوب علی ساکن یاقوت پورہ اپنے دو ساتھی 37 سالہ عبدالغوث ساکن معین باغ اور 26 سالہ محمد فیروز کی مدد سے قیمتی اسمارٹ فون موبائیلس کے سرقہ کئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سید محبوب علی ایک عادی سارق ہے اور سابق میں اس نے میرچوک ، عابڈس ، رام گوپال پیٹ ، افضل گنج اور شمس آباد ایرپورٹ پولیس اسٹیشن حدود میں آٹو پاسنجرس اور ڈرائیورس کے موبائیل فون کے سرقے کئے تھے ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ۔