موبائل کے استعمال سے ایک شخص مرتے مرتے بچا

   

نئی دہلی۔ دارالحکومت دہلی کے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر موبائل فون کی وجہ سے ایک شخص موت کے قریب پہنچ گیا، پلیٹ فارم پر موبائل استعمال کے دوران مسافر ریلوے ٹریک پر گرگیا۔ دہلی کے شاہدرہ میٹرو اسٹیشن پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ایک شخص موبائل میں انہماک کے ساتھ مصروف تھا، اور پلیٹ فارم پر چلتے ہوئے جارہا تھا، مگر اسے کنارے پر پہنچنے کا اندازہ نہیں ہوا اور اچانک وہ شخص ریلوے ٹریک پر گر گیا۔ سیکیورٹی ادارے سینٹرل انڈسٹریز سیکیورٹی فورسز (سی آئی ایس ایف) نے اس واقعہ کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں مسافر کے ریلوے ٹریک پر گرنے اور اسے بچانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔