مودی ،شاہ نے ستیش کوشک کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ، وزیر اطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکراور خواتین وبہبود اطفال کی وزیراسمرتی ایرانی نے جمعرات کو بالی ووڈ اداکار،فلم پروڈیوسر ستیش کوشک کی موت دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ مودی نے آج ٹوئیٹ کیا ، مشہور فلمی ہستی ستیش کوشک کے بے وقت موت سے غمزدہ ہوں ۔ وہ ایک تخلیقی ذہین کے مالک تھے ۔ انہوں نے اپنے حیرت انگیز اداکاری اور ہدایت کاری کی بدولت سبھی کا دل جیت لیا۔ان کی تخلیق شائقین کی تفریح کرتی رہیں گی۔ ان کے خاندان اور مداح کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں ۔امیت شاہ نے ٹوئٹ کیاکہ اداکار ، ہدایتکار اور مصنف ستیش کوشک جی کی بے وقت موت سے گہرا دکھ ہوا۔