مودی اور امیت شاہ کے دورہ آسام کیخلاف احتجاج کا اعلان

,

   

آسام اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے سی اے اے کی منسوخی کا مطالبہ

گوہاٹی : آسام اسٹوڈنٹس یونین نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کے پیش نظر مختلف احتجاجی پروگراموں کا اعلان کیا ہے ۔ آسام اسٹوڈنٹس یونین شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ وزیراعظم مودی /23 جنوری کو آسام کا دورہ کریں گے جہاں اسمبلی انتخابات اسی سال منعقد ہونے والے ہیں ۔ مودی اپنے دورہ کے موقع پر ضلع سیواساگر میں عوامی ریالی سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر وہ بے زمین افراد میں تقریباً ایک لاکھ پرچہ جات بھی تقسیم کریں گے ۔ امیت شاہ /24 جنوری کو آسام کا دورہ کریں گےآسام اسٹوڈنٹس یونین کے صدر دیپانکر کمار ناتھ اور جنرل سکریٹری شنکر جیوتی بروچ نے کہا کہ اسٹوڈنٹس یونین /22 جنوری سے مختلف احتجاجی پروگرام منعقد کرے گی ۔ /22 جنوری کو ہر ضلع میں ٹارچ مارچ نکالے جائیں گے اور حکومت سے شہریت ترمیمی قانون منسوخی کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ /23 جنوری کو تمام طلباء چہروں پر سیاہ ماسک لگائیں گے اور وزیراعظم کے ریاست کے دورہ کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ /24 جنوری کو احتجاج کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون کی کاپیاں نذرآتش کی جائیں گی اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔