مودی اور شاہ کو روکنے کیلئے ہرممکنہ کوشش : کجریوال

,

   

عام انتخابات کے بعد کسی بھی سیکولر اتحاد کی تائید کا اعلان
نئی دہلی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج کہاکہ امیت شاہ اور نریندر مودی کو اقتدار پر دوبارہ آنے سے روکنے کے لئے اِن کی پارٹی ہرممکنہ کوشش کرے گی۔ انھوں نے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سیکولر اتحاد کی تائید کرنے کا اعلان کیا۔ یہاں پارٹی کا منشور جاری کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کی توجہ دہلی کو مکمل ریاستی درجہ دلانے کی جانب مرکوز ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ دہلی کے لئے ہرممکنہ کام کریں گے۔ کجریوال نے صدر بی جے پی امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ امیت شاہ نے ہندوؤں، سکھوں اور بدھسٹوں کو چھوڑ کر تمام دراندازوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بیان دیا تھا۔ ان تین مذاہب کے لوگوں کے سوا تمام مذاہب کے تعلق سے بی جے پی کے منصوبے خطرناک ہیں۔ چیف منسٹر دہلی نے صدر کانگریس راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ملک کی قدیم پارٹی اتحاد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کجریوال نے کہاکہ اگر مودی اور امیت شاہ کو دوبارہ اقتدار ملتا ہے تو اِس کے لئے راہول گاندھی ذمہ دار ہوں گے۔

کنہیا کمار کو سب سے زیادہ
آن لائن مالیہ
بیگوسرائے 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کنہیا کمار کو آن لائن عوامی مالیہ کی اعظم ترین رقم حاصل ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے بموجب دوسرے مقام پر عام آدمی پارٹی ہے۔