مودی اور میلونی کی سیلفی کا نام میلوڈی

   

دوبئی : اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے اپنی دوستی کو ’میلوڈی‘ قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اٹلی کی وزیرِ اعظم نے دبئی میں ہونے والے ماحولیاتی سربراہی اجلاس ’کوپ 28‘ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی، تاہم تصویر سے زیادہ اس کے کیپشن میں شیئر کیے گئے ہیش ٹیک نے توجہ سمیٹ لی۔ جارجیا میلونی نے اپنی تصویر کے ہمراہ کیپشن میں لکھا کہ ’کوپ 28 میں اچھے دوست‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیک ’Melodi‘ (میلوڈی) کا اضافہ بھی کیا۔ اٹلی کی وزیرِ اعظم کی پوسٹ کے جواب میں وزیرِ اعظم مودی نے بھی پوسٹ شیئر کی۔ نریندر مودی نے بھی جارجیا میلونی کے ہمراہ لی گئی اسی سیلفی کے دوسرے زاوئیے کو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کیا اور اس سیلفی کو دن کی سب سے بہترین سیلفی قرار دے دیا۔ وزیرِ اعظم نے بھی اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’میلوڈی‘ کا اضافہ کیا۔