’مودی اپنے لئے نہیں ملک کیلئے پیدا ہوا ہے‘:مودی

,

   

باندہ 25اپریل(سیاست ڈاٹ کام )سماجوادی پارٹی(ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اتحاد اور کانگریس پر ذات و مذہب کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے بی جے پی کو مکمل اکثریت کی ضرورت ہے۔باندہ کے زرعی یونیورسٹی کے میدان میں منعقدی عوامی ریلی میں وزیر اعظم نے اپنی زندگی کو ملک کی خدمت کے لئے وقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی اپنے لئے نہیں ملک کے لئے پیدا ہوا ہے ۔ذات پات او رمفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کو سبق سکھانا ہے تاکہ سیاسی پارٹیوں کو پیغام جائے اور ہو ملک کو مضبوط کرنے کی جانب اقدام کریں۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ایس پی۔بی ایس پی یا کانگریس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی منصوبہ بنایا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ دہشت گردی کے خلاف بولیں گے تو ان کو ووٹ بینک کھسک جائے گا۔یہ اپنے ووٹ بینک کے لئے مرتے ہیں اور ملک کو مراوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذات پات کی سیاست کرنے والے دہشت گردی کی کھلی مخالفت نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں اپنے ووٹ بینک کا ڈر ستا رہا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ ان دنوں ایس پی۔بی ایس پی والے میری ذات کا سرٹیفیکٹ تقسیم کرر ہے ہیں جبکہ کانگریس کے نامدار موکے بہانے پچھڑے سماج کے لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔ یہ ذات پات اور فرقوں تک ہی سوچتے ہیں۔ یہ ایک ہندوستان، مستحکم ہندوستان کی بات نہیں کرنا چاہتے ۔ بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرو، جھانسی کی رانی اور سبھاش چندر بوس سمیت ایک بھی عظیم شخصیت کو ان کی ذات نہیں بلکہ ان کے کارناموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔