مودی بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب

,

   

نئی دہلی۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائینس (این ڈی اے) نے پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے سنٹرل ہال میں آج منعقدہ اپنے اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کو متفقہ طور پر اپنا لیڈر منتخب کرلیا جس کے بعد مودی اب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کرتے ہوئے تشکیل حکومت کیلئے اپنا ادعا پیش کریں گے۔ بعدازاں آئندہ ہفتہ ان کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری متوقع ہے۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مودی کے انتخابات کے بعد اعلان کیا کہ مودی کو 353 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔ ان کے اعلان کے بعد مودی کی طرف سے قبول کئے جانے کے بعد ارکان پارلیمنٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ مودی کو پہلے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ بعدازاں این ڈی اے میں شامل سرکردہ حلیف جماعتوں جے ڈی (یو) کے نتیش کمار، شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے اور اکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل نے اپنی تائید کا اعلان کیا۔ بی جے پی کے سابق صدر راج ناتھ سنگھ نے مودی کا نام تجویز کیا تھا جس کی ایک اور سابق صدر نتن گڈکری نے تائید کی۔ اس عہدہ کیلئے مودی کا انتخاب محض ایک رسمی بات تھی