مودی حکومت اوربی جے پی کی سوچ ملک میں خوف کا ماحول: کانگریس ترجمان۔ کیلاش ورگیا کے بیان کی مذمت

,

   

نئی دہلی ٖ: کانگریس کی قومی ترجمان اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ نسواں کی صدر سشمیتا دیو اے آئی سی سی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر کیلاش ورگیا نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں لوگ کیا کھا رہے ہیں اس پر بھی حکومت کی نظر جمی ہوئی ہے۔

بی جے پی لیڈر ورگیا نے کہا تھا کہ ان کے گھر میں کچھ مزدور تعمیراتی کام انجام دے رہے تھے وہ لوگ کچھ عجیب سا کھانا کھارہے تھے انہیں دیکھ کرایسا لگا کہ یہ لوگ درانداز ہیں او ربنگلہ دیش سے آئے ہیں۔ کانگریس لیڈر سشمیتا نے بتایا کہ جس کھانے کا وہ ذکر کررہے ہیں وہ کھانا پوہا ہے جو برسوں سے کھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی لیڈر کیلاش ورگیا کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔