مودی حکومت ایرانڈیا کو 1,371 کروڑ روپئے باقی

,

   

نئی دہلی ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حق معلومات قانون کے تحت داخل کردہ درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت سرکاری ملکیت والی ایرانڈیا کو 1,371.14 کروڑ روپئے باقی ہیں ۔ گزشتہ کئی سالوں سے وی آئی پیز کے دوروں کیلئے ایرانڈیا کا استعمال کیا گیا ۔ تاہم کرایہ ادا نہیں کیا گیا ۔ ایرانڈیا کے پاس جو وصول بنائے گئے ہیں وہ اس میں صرف مکمل رقم کا پانچواں حصہ ہی ادا شدنی ہوتا ہے جو 282کروڑ ہے ۔ وزارت داخلی امور کو473.88 کروڑ روپئے ایرلائین کو ادا کرنا ہے ۔