مودی حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی

,

   

صحافت کی آزادی اور اہم اداروں کو میرے حوالہ کردیں ،اپوزیشن کمزور ہونے بی جے پی کا ریمارک مسترد،: راہول گاندھی

پٹیالہ : اپوزیشن کے کمزور ہونے کے باعث مرکزی حکومت کو یکطرفہ فیصلے کرنے کا موقع مل رہا ہے، اِس ریمارک کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاکہ صحافت کی آزادی اور اِس ملک کے اہم ادارے میرے حوالے کردیئے جائیں، اِس کے بعد میں بتادوں گا کہ یہ نریندر مودی حکومت ہوا ہوجائے گی۔ کسی بھی ملک میں اپوزیشن اپنے فریم ورک میں کام کرتی ہے۔ میڈیا، جوڈیشیل سسٹم اور اہم اداروں کے بشمول کئی معاملوں میں اپوزیشن محتاط رہتی ہے اور اِن کے تابع ہوچکی ہے۔ یہ ادارے عوام کی آواز کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہندوستان میں اِن تمام اداروں پر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کا قبضہ ہے۔ عوام کی آواز بننے والے ادارے اِس وقت مودی حکومت کے پیروں تلے کچلے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ مجھے صحافت کی آزادی اور اہم اداروں کی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تو میں اِس حکومت کو بتادوں گا کہ وہ اقتدار پر کتنے دن رہے گی۔ مودی حکومت نے ملک کی اصل روح پر ہی ناجائز قبضہ کیا ہے اور اِس کے لئے کانگریس لگاتار جدوجہد کررہی ہے اور یہ لڑائی دن بہ دن زیادہ سے زیادہ جارحانہ ہوتی جائے گی اور ہم اپنی لڑائی میں کامیاب ہوں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ مودی حکومت کی احمقانہ پالیسیوں اور فیصلوں سے ہی ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے مودی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران احمقانہ فیصلوں کے ذریعہ چھوٹے اور متوسط تاجروں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ اب زرعی قوانین کے ذریعہ بھی مودی حکومت نے کسانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ اترپردیش حکومت نے ہاتھرس میں اجتماعی آبروریزی اور قتل کی معاملہ کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کرانے کی ہدایت دینے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے۔ اِس واقعہ کے بہانے کچھ میڈیا کے لوگ اور سیاسی پارٹیاں ذات اور سماجی بھائی چارہ کو بگاڑنے کی کوشش میں ہیں۔