ریکارڈ سطح پر روپئے کی گراوٹ، لوک سبھا کے وقفہ سوالات میں مدلل بحث
حیدرآباد ۔12۔ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کو قرض کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے۔ مودی کے 8 سالہ دور حکومت میں ہندوستانی کرنسی کی قدر ریکارڈ سطح تک گر گئی ہے۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ریونت ریڈی نے روپئے کی قدر میں بڑی حد تک گراوٹ پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے مرکزی حکومت سے دریافت کیا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپئے کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے اور ہندوستانی کرنسی کو مستحکم کرنے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جب روپئے کی قدر ڈالر کے مقابلے 69 روپئے تھی ،ا س وقت بحیثیت گجرات چیف منسٹر نریندر مودی نے ریمارکس کیا تھا کہ ہندوستانی روپیہ آئی سی یو میں پہنچ گئی ہے لیکن اب مودی کے زیر قیادت مرکزی حکومت میں ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر 82 روپئے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بری طرح قرضوں میں مبتلا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران مجموعی مائیکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں اضافہ کرنے کیلئے آر بی آئی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کریں۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ ڈسمبر 2021 ء سے روپئے کی قدر دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے ۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد 2014 ء سے روپئے کی قدر میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ ان 8 سال کے دوران دنیا کی بڑی کرنسیوں میں سب سے زیادہ ہندوستانی کرنسی میں گراوٹ آئی ہے ۔ اس سال ہندوستانی کرنسی 11.75 فیصد گھٹ گئی ہے۔ ریونت ریڈی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی کرنسی کو مضبوطی دینے میں ناکام ہوتے ہوئے عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ کی ہے۔ جیسے جیسے روپئے کی قدر گھٹ رہی ہے ، ویسے ویسے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ ا ضافہ ہورہا ہے ۔ دوسری جانب روپئے کی قدر گھٹ جانے سے بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی عدم دلچسپی اور ا ختیار کردہ روپئے سے ہندوستانی معیشت میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کا ہندوستان پر سے اعتماد گھٹ رہا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے 2014 ء تک مرکزی حکومتوں نے ملک کیلئے 55,87,149 کروڑ روپئے قرض حاصل کیا تھا ۔ تاہم 2014 ء سے ابھی تک 8 سال میں مودی حکومت نے 80,00,744 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ہے ۔ 67 سال میں ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو قرض حاصل کیا گیا تھا ، ان 8 سال کے دوران مودی حکومت نے اس سے کئی گنا زیادہ قرض حاصل کرتے ہوئے ملک کو قرضوں کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے۔ ن