مودی حکومت کا ریٹائرڈ فوجیوں سے بھی دھوکہ

   

نئی دہلی : مودی سرکار نے ووٹ لینے کے بعد اپنے ریٹائرڈ فوجیوں سے بھی آنکھیں پھیر لیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے الیکشن سے قبل ووٹ بٹورنے کے لیے سابق فوجیوں کو ’ایک رینک، ایک پینشن ‘ کے سبز باغ دکھائے تاہم الیکشن میں کامیابی کی بعد ریٹائرڈ ہندوستانی فوجیوں سے بھی دھوکا کیا۔نریندر مودی نے وزیراعظم بننے سے قبل 2013 میں ہریانہ میں انتخابی ریلی اور 2014 میں سیاچن میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک رینک ایک پینشن کی منظوری کا وعدہ کیا تھا۔ہندوستان کے سابق جنرل وی کے سنگھ سمیت ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں نے مودی کے وعدے پر اعتبار کرکے بی جے پی کو ووٹ دیا لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد احسان فراموش مودی سرکار وعدے سے مکر گئی اور ریٹائرڈ فوجیوں کو ایک رینک اور ایک پینشن نہیں مل سکی۔ہزاروں سابق فوجیوں نے مودی سرکار کے خلاف مظاہرے کیے جن کے شرکا پر تشدد کیا گیا۔ مظاہرین پر تشدد کے بعد 10سابقہ آرمی چیفز نے مودی کو خط میں مذمت کی اور تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ صوبیدار رام کشن نے مطالبات کی نامنظوری پر خودکشی کر لی تھی۔اب تک 5ہزار سے زائد ریٹائرڈ ہندوستانی فوجی مودی سرکار کو احتجاجاَ اپنے تمغے واپس کر چکے ہیں۔

وزیر اعظم وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے
بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بھوپال سے دہلی تک چلنے والی وندے بھارت ٹرین کے افتتاح سے قبل اعلیٰ حکام نے آج دارالحکومت میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔کلکٹر اویناش لاوانیا، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پردیپ کمار گپتا، پولیس کمشنر ہری نارائن چاری، ڈی آر ایم سوربھ بندوپادھیائے اور دیگر افسران نے یکم اپریل کو منعقد ہونے والے پروگرام سے پہلے اسی سلسلے میں رانی کملا پتی اسٹیشن کا معائنہ کیا۔یہ ٹرین رانی کملا پتی اسٹیشن سے شروع ہو کر دہلی جائے گی۔