“مودی حکومت کی ‘لال آنکھ’ پر چڑھا چینی چشمہ…”، کانگریس صدر ملکا ارجن نے مرکزی حکومت پر کیا طنز

   

نئی دہلی: ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر گزشتہ ہفتے ہونے والی جھڑپ پر بحث کے مطالبے پر پارلیمنٹ میں ہونے والے ہنگامے کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو طنز کستے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی ‘لال آنکھ’ پر چینی چشمے لگے ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اس ہفتے بار بار روکا گیا کیونکہ دونوں ایوانوں میں ‘ہندوستان-چین سرحد پر صورتحال’ پر بحث کے لئے اپوزیشن کے مطالبے کو ٹھکرا دیا گیا تھا۔