مودی حکومت کے نو برسوں میں غریبوں کو دھوکہ دیا گیا : کھرگے

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے نو سالہ دور حکومت میں امیروں کی مدد کی ہے اور غریبوں کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے ۔انہوں نے تُک بندی کرتے ہوئے مودی حکومت کے دفتر کو ‘متر کال’ قرار دیا اور کہا کہ یہ یاد دلانا اب ضروری ہوگیا ہے کہ اس مدت میں صرف ارب پتی دوستوں کو نوازا گیا اور ‘اچھے دن’ کا نعرہ امیر اور غریب کی خلیج میں بدل گیا۔ کھرگے نے کہا ‘‘یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ پچھلے 9 برسوں میں ‘متر کال’ میں… ارب پتیوں کو بہت ساری سوغات اور غریبوں کو صرف دھوکہ دیا گیا۔معاشی عدم مساوات کی خلیج کو اتنا گہرا کیا، عوام نے دیکھا‘‘اچھے دن’’ کا اصل چہرہ۔