مودی سر نام کیس میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف راہول گاندھی کی عرضی پر 21جولائی کے روز سپریم کورٹ سنوائی کریگا

,

   

راہول گاندھی نے مجرمانہ ہتک عز ت معاملے میں اپنے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے اس حکم کے خلا ف سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا ہے


نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے’مودی‘ سرنام ہتک عز ت معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی دوسال کی سزاء پر روک سے انکار کو راہول گاندھی کی جانب سے کئے گئے چیالنج پر مشتمل درخواست پر 21جولائی کے روز سنوائی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

راہول گاندھی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشک منوسنگھوی نے سپریم کورٹ میں معاملے کی فوری سنوائی کے لئے فہرست میں لانے کا ذکر کیاتھا۔

راہول گاندھی نے مجرمانہ ہتک عز ت معاملے میں اپنے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے اس حکم کے خلا ف سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ا س کیس میں سزاسنائے جانے پر لوک سبھا سکریٹریٹ کے اعلامیہ کے بعد گاندھی کو کیرالا کے وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے 24مارچ کو نااہل قرادیا گیاتھا۔ گاندھی کو دوسال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس نے انہیں عوامی نمائندگی ایکٹ کی سختی کے تحت رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قراردیا تھا۔

مارچ میں مجسٹریل عدالت نے گاندھی کو 2019کے قومی انتخابات سے قبل ’مودی‘ سرنام کے بارے میں ان کے ریمارکس کے لئے مجرم قراردیاتھا۔

مجسٹریل عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد وہ سیشنس کور ٹ سے رجوع ہوئے تھے جس نے فیصلے پر روک لگانے کے حوالے سے دائر کردہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 20اپریل کو سزا سنائی تھی۔

جس کے بعد وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔