مودی نے اڈوانی کو سالگرہ پر مبارکباد دی

   

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی ایل کے اڈوانی کی رہائش گاہ پرجارکرانھیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور آشیرباد لیا ۔ آج اڈوانی کی 93 ویں سالگرہ ہے ۔مسٹر مودی نے مسٹر اڈوانی کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر کھینچی گئی تصاویر کو شیئرکرتے ہوئے کہا ‘‘ اڈوان جی کو سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لئے رہائش گاہ پرگیا ۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا خوشگوار تجربہ ہے ۔ میرے جیسے کارکن کے لئے اڈوانی جی کی حمایت اور رہنمائی قابل قدررہے گی ۔ ملک کی ترقی میں ان کا تعاون ناقابل تسخیر ہے ’’۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے مسٹر اڈوانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا ‘‘ ۔