مودی نے تشہیر پر 3044کروڑ روپے خرچ کردیئے :مایاوتی

,

   

نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر‘اصل موضوعات‘ سے عوام کی توجہ ہٹانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انھوں نے اپنے تشہیر پر 3044 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی اپنے پورے دور حکومت کے دوران سنگ بنیادجیسے پروگراموں میں مصروف رہے ہیں اور اب غربت اور روزگار جیسے مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر اعظم اصل موضوعات پر انتخابی بحث روکنے کیلئے گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں۔اس سرکاری فنڈز سے اترپردیش جیسی پسماندہ ریاست کے ہر گاؤں میں تعلیم اور اسپتال کا انتظام ہو سکتا تھا لیکن بی جے پی کے لیے مہم کی زیادہ اہمیت ہے تعلیم اور مفاد عامہ کی نہیں‘‘۔انھوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کی بدترین ناکامیوں کو چھپا رہے ہیں۔ اس کی سخت مذمت کی جانی چاہئے اور عوام کو ایسی کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ مایاوتی نے کہا‘‘بی جے پی اور پی ایم مسٹر مودی اپنی حکومت کی ناکامیوں پر سے لوگوں کی توجہ بانٹنے اور غربت اور بے روزگاری وغیرہ کے عوامی مفاد کے موضوعات کو حقیقی انتخابی بحث بننے سے روکنے کے لیے ہر قسم کے گڑے مردے اکھاڑنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، جو قابل مذمت ہے ۔عوام ہوشیار رہے ۔