مودی نے نرملا سیتا رمن کو سالگرہ کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ جمعرات کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، ‘‘ہماری قابل قدر کابینہ کی ساتھی نرملا سیتا رمن جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ نرملا جی معیشت کو تبدیل کرنے اور ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ کو آگے بڑھانے میں سب سے آگے ہیں۔ میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔ خیال ر ہے کہ سیتا رمن ملک کی پہلی کل وقتی خاتون وزیر خزانہ ہیں اور انہیں یہ ذمہ داری سال 2019 میں سونپی گئی تھی۔ تب سے مودی حکومت معیشت کو بدلنے کے لیے مسلسل اصلاحات اور نئے اقدامات کر رہی ہے ۔ محترمہ سیتا رمن اس سے قبل وزیر دفاع اور وزارت تجارت میں بھی رہ چکی ہیں۔
دموہ میں ڈوبنے سے 6بچوں کی موت
دموہ،18اگست(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں مختلف حادثوں میں تالاب میں ڈوبنے سے چھ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔اس حادثے میں رشتے داروں نے ٹریفک جام کرکے ہنگامہ کیا۔تیندو کھیڑا پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق نور گوا میں نہانے گئے چار بچوں میں سے تین کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ گھروالوں کو حادثے کی اطلاع چوتھے بچے نے جاکردی۔ رشتے دار تالاب پہنچے ، لیکن تب تک تینوں ڈوب چکے تھے ۔ حادثے میں دامودر کے بیٹے نام دیو(12)، راجا کا بیٹا راجو ساہو(13)اور کپیل کا بیٹا کیلاش جین (13)نہاتے وقت ڈوب گئے ۔