’’مودی چوکیدار ہے یا شہنشاہ‘‘ پرینکا گاندھی کا طنز

   

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ راستوں پر پینے کا پانی ضائع کرتے ہوئے وزیراعظم کو گرمی سے راحت پہونچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پرینکا نے کہا کہ آیا وہ چوکیدار ہیں یا دہلی سے حکمرانی کرنے والے کوئی شہنشاہ۔ یہ واقعہ لوک سبھا حلقہ باندہ کا ہے جہاں 6 مئی کو پانچویں مرحلے میں پولنگ ہے۔