مودی ڈگری کیس میں کجریوال کو جرمانہ

   

احمدآباد : گجرات ہائیکورٹ نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری معاملہ میں سنٹرل انفارمیشن کمیشن ( سی آئی سی ) کے حکم کو مسترد کردیا ۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی طرف سے معلومات مانگنے کے بعد سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے گجرات یونیورسٹی کو ڈگری کے بارے میںمعلومات دینے کا حکم دیا تھا ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق گجرات ہائیکورٹ نے سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے 2016 کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں گجرات یونیورسٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی ایم اے کی ڈگری کے بارے میںدہلی کے اروند کجریوال کو مطلع کرے ۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے سی یم کجریوال پر 25ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے جسے گجرات اسٹیٹ لیگل سروسز اتھاریٹی میں جمع کرنے کو کہا گیا ہے ۔گجرات ہائیکورٹ کے سنگل جج جسٹس برین ویشنو نے چیف انفارمیشن کمشنر ( سی آئی سی ) کے 2016 کے حکم کو ایک طرف کر دیا ۔