نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو دہلی میں 17ویں پبلک سروس ڈے کی تقریب میں ملک کے سرکاری ملازمین سے خطاب کریں گے اور اضلاع اور مرکزی؍ریاستی حکومتوں میں شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں اور اختراعات کے مؤثر نفاذ کے لیے عوامی نظم و نسق میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ پیش کریں گے ۔اتوار کو وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مودی اس موقع پر جامع ترقی اور اختراع پر ای کتابوں کا اجرا کریں گے ۔