مودی کا ضابطہ اخلاق چل رہا ہے: ممتا بنرجی

   

پرولیا(مغربی بنگال) : ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا کہ جاریہ لوک سبھا چناؤ میں الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق نہیں بلکہ مودی کا ضابطہ اخلاق چل رہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم اور دیگر سرکردہ بی جے پی قائدین ہی خود کو ہندو سمجھتے ہیں اور وہ دیگر برادریوں کے تعلق سے سوچتے بھی نہیں۔ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی قائدین کے خلاف شکایتوں پر آنکھیں موند رکھی ہیں جبکہ وہ انتخابی مہم کے دوران مسلسل نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں۔