مودی کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنے بھوٹان کا اعلان

   

تھمپو: بھوٹان نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی کو کوویڈ۔19 کی وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور مدد کرنے کیلئے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ’’ناگداگ پیل گی خرلو سے نوازنے کا اعلان کیا ہے ۔بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ نے ڈروک گیلپو کے حکم پر یہ اعلان کیا۔ بھوٹانی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ وبائی امراض کے دوران بھوٹان کی مدد کرنے کیلئے ہندوستان کے وزیر اعظم کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔