ممبئی: ممبئی پولیس نے جمعرات کو ممبئی کی ایک 34 سالہ خاتون کو وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والی فرضی کال کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سٹی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو آج صبح تقریباً 09:13 بجے ایک خاتون کا فون آیا جس نے دعویٰ کیا کہ مودی کے قتل کی سازش رچی گئی ہے اور قتل کے لئے ایک ہتھیار بھی تیار ہے ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے ملزمہ خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے 12ویں تک تعلیم حاصل کی ہے ، وہ غیر شادی شدہ ہے اور اپنی چھوٹی بہن کے گھر کے قریب اکیلی رہتی ہے ۔ وہ چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کے لیے پولیس کنٹرول روم کو فون کرتی رہتی ہے ۔ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے ۔