مودی کو ’مردہ باد‘ مت کہو ، راہول کی پارٹی ورکرز سے اپیل

   

رورکیلا (اوڈیشہ) ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ وزیراعظم نریندر مودی رافیل مسئلہ کے بعد صاف طور پر ’’شکستہ‘‘ نظر آرہے ہیں، آج اپنے پارٹی ورکرس سے اپیل کی کہ اپنے سیاسی حریف کے خلاف ’مردہ باد‘ کا نعرہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے بجائے انہوں نے پارٹی ورکرس سے کہا کہ بی جے پی کے مقابل محبت اور اخلاص کے ساتھ جیت حاصل کریں جو کانگریس کا خاصہ ہے۔ صدر کانگریس نے آج یہاں جلسہ عام سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے جیسے ہی نریندر مودی کا نام لیا اور اس ورکرس نے یک آواز ہوکر مردہ باد کے نعرے لگائے تھے۔