آبوجا :نائیجیریا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو قومی اعزاز ‘گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجرسے نوازا۔وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے اسٹیٹ ہاؤس کی تقریب میں ہندوستان ۔ نائیجیریا تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کیلئے وزیر اعظم مودی کو قومی اعزاز ‘گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجر’ سے نوازا۔اعزازی خط کے حوالے سے کہا گیا کہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان عالمی طاقت کے طور پر ابھرا اور اس کی تبدیلی پسند حکمرانی نے سب کیلئے اتحاد، امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا ہے ۔ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس کو ہندوستان کے لوگوں اور ہندوستان اور نائجیریا کے درمیان دیرینہ تاریخی دوستی کو وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہچان دونوں ممالک کے درمیان حکمت عملی شراکت داری اور گلوبل ساؤتھ کی خواہشات کیلئے ان کی مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔وزیر اعظم 1969 کے بعد سے اس اعزاز سے نوازے جانے والے پہلے غیر ملکی لیڈرہیں۔
مودی کی نائجیریا کے صدر سے بات چیت
آبوجا : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان اور نائیجیریا دہشت گردی، منشیات اور بحری قزاقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کام کر رہے ہیں اور زور دیا کہ ملک نائیجیریا کے ساتھ اپنی حکمت عملی شراکت داری کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ابوجا میں صدارتی ولا میں نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت میں مودی نے کہاکہ ہم نائیجیریا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں۔ہمارے درمیان دفاع، توانائی، مالیاتی امورجیسے متعدد شعبوں میں مضبوط تعاون ہے ۔ٹکنالوجی، صحت، تعلیم و ثقافت ہمارے تعلقات سے نئے امکانات وابستہ ہیں۔نائیجیریا میں حالیہ سیلاب میں جان و مال کے نقصان پر انہوں نے کہاکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے ، میں نائیجیریا میں سیلاب میں جان و مال کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہندوستان امدادی کوششوں میں مدد کیلئے 20 ٹن انسانی امداد بھیج رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ 17 سال میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا نائیجیریا کا پہلا دورہ ہے اور خوشی کی بات ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت میں نائجیریا آنے کا موقع ملا ہے ۔