مودی کیخلاف ٹوئٹ پر تیجسوی یادو پر بی جے پی کی تنقید

   

نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی او بی سی سند پر سوال اُٹھانے پر بی جے پی نے جمعرات کو آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آر جے ڈی لیڈرشپ اپنی خاندانی وراثت اور سیاست کو اپنے شخصی مفاد اور خوشیوں کے لئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ بی جے پی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو نے تیجسوی یادو پر اُن کے ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہ صرف نہایت ہی مغرور ہیں بلکہ بچکانی دماغ کے حامل ہیں۔ یادو نے اپنے ٹوئٹ میں راہول گاندھی کو بہار لیڈرس کا دوست، فلسفی اور رہنما ہونے کا ذکر کیا۔ بی جے پی لیڈر جو بہار کے بھی پارٹی انچارج ہیں، تیجسوی یادو کے اس الزام کو کہ نریندر مودی کی او بی سی سند جعلی ہے اور اُنھوں نے کمزور طبقات کے لئے کچھ بھی نہیں کیا، پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہ یادو کا ذہن ابھی ناپختہ ہے اور انھوں نے رام منوہر لوہیا کے سماجی انصاف کے دعویٰ کے لئے یادو کو مباحثہ کیلئے مدعو کیا اور اُنھوں نے کہاکہ بہار کے عوام نے آر جے ڈی کو برطرف کردیا ہے جس کا پتہ 23 مئی کے نتائج سے سامنے آجائے گا۔